گورودوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں بیساکھی تقریبات اختتام پذیر

گورودوارہ ڈیرہ صاحب لاہور  میں بیساکھی تقریبات اختتام پذیر

لاہور (خبر نگار)گورودوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں 326 واں خالصہ جنم دن اور بیساکھی کی مذہبی تقریبات انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں۔

 اختتامی تقریب میں دنیا بھر میں امن، بھائی چارے اور ہم آہنگی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں بابا گورو نانک دیو جی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں