سرکاری سکولوں کیلئے 3 ارب 52 کروڑ کے فنڈز جاری

لاہور(خبر نگار)سرکاری سکولوں کے لیے 3 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے۔
لاہور کے سرکاری سکولوں کے لیے 12 کروڑ 90 لاکھ سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے ۔رواں مالی سال کے لیے سرکاری سکولوں کے لیے 18 ارب روپے رکھے گئے تھے ۔لاہور سمیت 36 ایجوکیشن اتھارٹیز کے سکولوں کے لیے فنڈز جاری کیے گئے ہیں ،فیصل آباد ایجوکیشن اتھارٹی کے لیے سب سے زیادہ 18 کروڑ روپے جاری کیے گئے ،رواں مالی سال میں سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں تیسری قسط جاری کی گئی۔