اہلحدیث یوتھ فورس پاکستا ن کا پنجاب اسمبلی تک غزہ مارچ
لاہور(سیاسی نمائندہ)لاہور میں اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کا عظیم الشان غزہ مارچ لاہور بھر سے شرکا کی فلسطینی پرچم تھامے مارچ میں شرکت۔۔۔
صدر اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان حافظ محمد سلمان اعظم نے مارچ کی قیادت کرتے ہوئے وزیراعظم سے بڑا مطالبہ کر دیا ،وزیراعظم شہباز شریف اسرائیلی بربریت کا معاملہ ایک بار پھر او آئی سی میں اٹھائیں،حافظ محمد سلمان اعظم صدر اہلحدیث یوتھ فورس نے کہا کہ پاکستان وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے بھی فلسطینی عوام کے لیے بھرپور مؤقف اختیار کیا، حافظ عبدالغفور مدنی سیکرٹری جنرل اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان نے کہاکہ وزیراعظم موجودہ صورت حال میں ایک بار پھر عالمی برادری کو جگائیں، سید عتیق الرحمن شاہ سینئر نائب ناظم اعلیٰ نے کہا کہ زیادہ ضروری اپنے لوگوں کو زدو کوب نہ کرنا ہے ، اپنے لوگوں کو زدو کوب کرکے عالمی سطح پر منفی پیغام جائے گا،اہل فلسطین کیلئے سعودی عرب کے کردار کی تحسین کرتے ہیں۔