رابطہ،ذیلی سڑکوں کی تعمیر کیلئے اربوں کے فنڈز مختص

رابطہ،ذیلی سڑکوں کی تعمیر کیلئے اربوں کے فنڈز مختص

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے دوسرے اجلاس میں شہر کے مختلف حصوں میں رابطہ اور ذیلی سڑکوں کی تعمیر کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دید ی گئی۔

میٹنگ منٹس کے مطابق نیلم روڈ، پائن ایونیو سے فیروز پور روڈ تک سٹرکچر پلان روڈ کی تعمیر کیلئے 6 ارب 93 کروڑ، شوق چوک سے ڈاکٹر ہسپتال 65 کروڑ 39 لاکھ ، شادیوال روڈ پر مسنگ لنک کی تعمیر، غفار چوک پی آئی اے روڈ سے خیابان فردوسی تک 45 کروڑ 58 لاکھ ،ایکسپو سنٹر سے خیابان جناح فیز ون 4 ارب 59 لاکھ ، چناب روڈ سے صوئے آصل روڈ تک سٹرکچر پلان روڈ کی تعمیر پر 2 ارب 78 کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔اجلاس میں شہر کے پرانے ریکارڈز کی سفٹنگ کیلئے بھی فیصلہ کیا ، جس کے تحت پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو ٹیکنالوجی پارٹنر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں