دودھ کی زیادہ پیداوار، ملاوٹ روکنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایات
لاہور (آن لائن) ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں ایڈیشنل ڈی جی ٹیکنیکل، ڈائریکٹر ٹیکنیکل کی پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن اور محکمہ لائیو سٹاک افسروں سے ملاقات ہوئی۔۔۔
جس میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے دودھ کی زیادہ پیداوار،محفوظ ترسیل،طلب و رسد کا فرق ختم کرنے اور ملاوٹ کی روک تھام کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کسان کو جدید ڈیری فارمنگ، دودھ کی پیداوار بڑھانے کی ٹریننگ دینا انتہائی ضروری ہے ، جانور کی حفاظت،نسلی افزائش میں جدت لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے شارٹ اور لانگ ٹرم پالیسیاں مرتب کی جائے گی۔