صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ”وائلڈ لائف سروے “ کا آغاز
لاہور (لیڈی رپورٹر )پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر کے اشتراک سے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ”وائلڈ لائف سروے “ کا آغاز کر دیا۔
منصوبے کا مقصد صوبے میں موجود جنگلی حیات کی مختلف انواع کی تعداد، اقسام اور رہائش گاہوں کا جائزہ لینا اور حیاتیاتی تنوع کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنا ہے ۔سروے ڈیڑھ سال میں مکمل ہوگا اور اس سے حاصل شدہ ڈیٹا وائلڈ لائف ریڈ ڈیٹا بک کا حصہ بنایا جائے گا، جسے بعد ازاں آئی یوسی این کی عالمی ریڈ بک میں شامل کیا جائے گا۔ چیف وائلڈ لائف رینجر مدثر ریاض ملک نے کہا جنگلی حیات صرف فطری خوبصورتی کا مظہر نہیں بلکہ ماحولیاتی توازن اور پائیدار ترقی کی ضامن بھی ہے ۔