میٹرک عملی امتحان میں نقل روکنے کیلئے 32 ٹیمیں تشکیل

میٹرک عملی امتحان میں نقل  روکنے کیلئے 32 ٹیمیں تشکیل

لاہور(خبر نگار)لاہور بورڈ کے تحت میٹرک فزکس کے پریکٹیکلز جاری ہیں ۔ایگزامینرزکی مانیٹرنگ اور نقل کی روک تھام کیلئے 32 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ امتحانی سنٹرز کو بھی چیک کیا جائے گا۔گزشتہ روز 2 امتحانی سنٹرز میں پریکٹیکل امتحان ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا تھا۔رانا سکندر نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا ایگزامینرز محتاط رہیں، انکی بھی کڑی نگرانی کی جائے گی۔نقل کرانے میں ملوث ایگزامینر مافیا کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں