آئی جی کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام بارے جائزہ اجلاس
لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام بارے جائزہ اجلاس ہوا۔
اے آئی جی ڈویلپمنٹ محمد عبداللہ لک نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے سپلیمنٹری گرانٹس کے استعمال بارے بریفنگ دی کہ ایس ڈی پی او آفسز کی تعمیر پر فی کس 5 ملین روپے رکھے گئے۔ آئی جی نے ترقیاتی منصوبوں کو 30 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی نے کہا چوہنگ، رائے ونڈ، کاہنہ میں سائبان بنیں گے، اگلے سال 220 سائبان مکمل کریں گے۔