ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے فلڈ رسک مینجمنٹ سروے کا آغاز

 ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے فلڈ رسک مینجمنٹ سروے کا آغاز

لاہور (آن لائن) ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے فلڈ رسک مینجمنٹ سروے کا آغاز کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹرمینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے ڈی جی خان میں سروے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

ڈی جی خان آرٹس کونسل میں سروے کے حوالے سے افتتاحی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ صوبائی وزیر نے شمار کنندگان میں کنٹریکٹ اسناد بھی تقسیم کیں۔ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کی رود کوہیوں کے بارے میں سروے دو ماہ کے اندر مکمل کرنے کا ٹاسک دیاگیاہے ۔پی ڈی ایم اے اور اربن یونٹ مل کر سروے کریں گے ۔ فلڈ سروے 9،9 ماہ کے دو مراحل میں مکمل ہوگا۔پہلے 9 ماہ کے اندر رود کوہیوں بارے سروے ہوگا۔دوسرے مرحلے میں 9 ماہ کے اندر پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی سروے ہوگا۔تربیت یافتہ شمار کنندگان گھر گھر جا کر سروے کریں گے ۔ سروے کیلئے سیٹلائٹ اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔سروے رپورٹ کی روشنی میں مستقبل میں رود کوہیوں اور دریاؤں میں طغیانی کے پیش نظر نشیبی علاقوں میں بہتر منصوبہ بندی اور ریسکیو آپریشن کیا جاسکے گا۔ سلمان رفیق نے کہا سروے کی مدد سے ولنریبل آبادی جیسے بچے ، بوڑھے ، معذور اور دیگر افراد بارے معلومات حاصل ہوں گی۔دیہی لیول پر امام مسجد، نمبردار اور دیگر افراد کے رابطہ نمبر اور درست معلومات حاصل ہوں گی۔ ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیانے کہا پی ڈی ایم اے پنجاب اور اربن یونٹ کے تعاون سے سروے کیا جا رہا ہے ۔19 انتہائی اہم مقامات اور 13 رودکوہیوں سمیت تمام بڑے نالوں کی میپنگ کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں