استحکامِ پاکستان پارٹی کامعرکہ حق کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ

استحکامِ پاکستان پارٹی کامعرکہ حق کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ

لاہور(سیاسی نمائندہ) استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے مشاورتی اجلاس میں پاک فوج کی بھارت کو شکست فاش دینے پر کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

آئی پی پی ورکرز کنونشن کو پاک بھارت جنگ کی مناسبت سے معرکہ حق کے نام سے سے منسوب کیا گیا ۔ یہ آئی پی پی معرکہ حق ورکرز کنونشن 23 مئی کو لیہ میں ہو گا جس میں وفاقی وزیر مواصلات و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبد العلیم خان خصوصی خطاب کریں گے ۔ آئی پی پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری و ایم پی اے شعیب صدیقی نے کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں لیہ کی جلسہ گاہ کا دورہ بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں