ترقیاتی کاموں کیلئے ایل ڈی اے کو 10 ارب کا قرضہ فراہم

ترقیاتی کاموں کیلئے ایل ڈی اے کو 10 ارب کا قرضہ فراہم

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پنجاب حکومت نے لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے کیلئے ایل ڈی اے کو دس ارب روپے کا آسان قرض فراہم کر دیا جو حکومت کی منظوری کے بعد ایل ڈی اے کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو چکا ہے۔

۔ادارے کی تاریخ میں پہلی بار حکومت نے اتنی بھاری رقم بطور قرض فراہم کی ہے۔ دستاویزات کے مطابق ایل ڈی اے اس رقم سے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کرے گا۔5 بڑی سڑکوں کی تعمیر کی جائیگی ۔ایل ڈی اے یہ رقم سالانہ بنیاد پر واپس کرے گا جبکہ سڑکوں پر عائد ٹیکس کی آمدن سے قرض کی ادائیگی ممکن بنائی جائیگی۔قرض سے جن سڑکوں کی تعمیر کی جائیگی ان میں سٹرکچر پلان روڈ نیلم روڈ، پائن ایونیو سے فیروز پور روڈ تک شامل ہے ۔اسی رقم سے سٹرکچر پلان روڈ شوق چوک سے ڈاکٹرز ہسپتال تک تعمیر ہو گی۔مسنگ لنک شادیوال روڈ، غفار چوک پی آئی اے روڈ سے خیابان فردوسی تک بھی اس پراجیکٹ کا حصہ ہو گی۔ ایکسپو سینٹر سے خیابان جناح فیز ون تک سٹرکچر پلان روڈ کی تعمیر بھی کی جائیگی۔ادارے کی تاریخ میں پہلی بار حکومت نے اتنی بھاری رقم بطور قرض فراہم کی ہے۔ دستاویزات کے مطابق ایل ڈی اے اس رقم سے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کرے گا۔5 بڑی سڑکوں کی تعمیر کی جائیگی ۔ایل ڈی اے یہ رقم سالانہ بنیاد پر واپس کرے گا جبکہ سڑکوں پر عائد ٹیکس کی آمدن سے قرض کی ادائیگی ممکن بنائی جائیگی۔قرض سے جن سڑکوں کی تعمیر کی جائیگی ان میں سٹرکچر پلان روڈ نیلم روڈ، پائن ایونیو سے فیروز پور روڈ تک شامل ہے ۔اسی رقم سے سٹرکچر پلان روڈ شوق چوک سے ڈاکٹرز ہسپتال تک تعمیر ہو گی۔مسنگ لنک شادیوال روڈ، غفار چوک پی آئی اے روڈ سے خیابان فردوسی تک بھی اس پراجیکٹ کا حصہ ہو گی۔ ایکسپو سینٹر سے خیابان جناح فیز ون تک سٹرکچر پلان روڈ کی تعمیر بھی کی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں