یو ایم ٹی نے مصنوعی ذہانت کو نظام میں شامل کرکے نئے دور کا آغاز کر دیا

یو ایم ٹی نے مصنوعی ذہانت کو نظام میں  شامل کرکے نئے دور کا آغاز کر دیا

لاہور (خبرنگار) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) ملک کی پہلی اعلیٰ تعلیمی درسگاہ بن گئی ہے۔۔۔

 جس نے مصنوعی ذہانت (AI) کو اپنے تعلیمی، تحقیقی اور انتظامی نظام میں مکمل طور پر مربوط کر کے ملک میں جدید تعلیم کے نئے دور کا آغاز کر دیا ہے۔ اس موقع پرصدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کاکہنا تھا کہ ہم تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے طلبہ کو ایسی دنیا کیلئے تیار کر رہے ہیں جہاں مصنوعی ذہانت نا صرف روزمرہ زندگی بلکہ معاشی، سماجی اور فکری میدانوں میں بھی بنیادی کردار ادا کرے گی۔ ہم مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہترین لیڈرز تیار کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں