پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے ای وی بسوں کو فروغ دیا جا رہا : بلال اکبر
لاہور(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کیلئے الیکٹرک وہیکلز اپنانے کو فروغ دے رہی ہے۔
انہوں نے مقامی ہوٹل میں کمرشل گاڑیوں خاص طور پر بسوں کیلئے جدید DMT اور YEA ٹیکنالوجی کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں کہا کہ پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ تیزی سے ای وی پر منتقل ہو رہی ہے۔ تقریب میں چین کے نائب قونصل جنرل سمیت حکومتی عہدیداران، ٹرانسپورٹ انڈسٹری کے ماہرین نے شرکت کی۔ واہ انڈسٹری اور یوٹونگ کے درمیان 400 جدید الیکٹرک بسوں کی فراہمی کا معاہدہ بھی طے پایا۔