خاوند کے قتل کی ملزمہ کی ضمانت منظور

خاوند کے قتل کی ملزمہ کی ضمانت منظور

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے آشنا کے ساتھ مل کر خاوند کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار خاتون کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس تنویر احمد شیخ نے ملزمہ فائزہ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کی،عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں