مساجد و مزارات کی تعمیر ومرمت، 16 سکیمیں منظور

مساجد و مزارات کی تعمیر ومرمت، 16 سکیمیں منظور

لاہور(سیاسی نمائندہ)بہترین پلاننگ اور ٹائم لائن ہی سے منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہے ۔مزارات و مساجد کی تعمیرو ترقی اور زائرین و نمازیوں کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی اوّلین ترجیح ہے۔

ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اوقاف طاہر رضا بخاری نے ایوان اوقاف میں منعقدہ ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں 16تعمیراتی و ترقیاتی سکیمز مرکزی جامع مسجد ریلوے روڈ منڈی بہاؤ الدین 159 ملین، دربار حضرت خواجہ معصوم شاہ ؒ موہری شریف گجرات ی 20 ملین، دربار حضرت شاہؒ گجرات 20 ملین، دربار حضرت نور شاہؒ منڈی بہاؤ الدین 10 ملین، دربار حضرت شاہ سفیرؒ جہلم 20 ملین،اونچی مسجد مغلانوالی گوجرانوالہ 25 ملین، دربار حضرت شاہ کمال ؒ لاہور 25 ملین، درس بڑے میاں لاہور 25 ملین، جامع مسجد گلاب شاہ والی لاہور 10 ملین، دربار حضرت شاہ چراغ ؒ لاہور 10 روپے ، دربار حضرت نیک مرد ؒ قصور 10 ملین، جامع مسجد عثمانیہ گول چوک اوکاڑہ فیز۔I10 ملین،دربا رحضرت شاہ صدالدین ڈیرہ غازی خان 20 ملین، دربار حضرت خواجہ نور محمد مہاروی ؒ بہاولنگر فیز۔I 100 ملین، جامع مسجد منیانوالی بہاولنگر 10 ملین اور دربار حضرت موسیٰ نواب سنجروال رحیم یار خان 15 ملین کی منظوری دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں