تاجر مانیٹری پالیسی کمیٹی کے فیصلے سے مایوس :انجمن تاجران
لاہور (آئی این پی) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی کاروباری برادری مانیٹری پالیسی کمیٹی کے فیصلے سے شدید مایوس ہے۔۔۔
معاشی ماہرین اور کاروباری افراد کی جانب سے تسلسل کے ساتھ یہ مطالبہ سامنے آرہا ہے کہ پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے تاکہ معاشی سر گرمیوں کو تحرک مل سکے ۔ رپورٹس کے مطابق خطے کے تما م ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پالیسی ریٹ انتہائی زیادہ ہے جس کی وجہ سے معاشی سر گرمیاں اس طرح عروج حاصل نہیں کر پا رہیں جو ہونی چاہئیں۔