مریم نواز شریف اپنے ہر وعدے پر عمل کر رہی ہیں : فیصل ایوب

مریم نواز شریف اپنے ہر وعدے  پر عمل کر رہی ہیں : فیصل ایوب

لاہور(آئی این پی)ٹھوکر نیاز بیگ لاہور کی یونین کونسل 110 میں ترقیاتی اسکیموں کے آغاز کے حوالے سے ایک شاندار عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں صوبائی وزیر کھیل و لیبر ملک فیصل ایوب کھوکھر اور ایم این اے و صدر مسلم لیگ (ن) لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حلقے کی ترقی کے لیے دو سو کروڑ روپے کے فنڈز لائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اپنے ہر وعدے پر عمل کر رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں