واسا کا محصولات بڑھانے کیلئے ایک اور پلان تیار

واسا کا محصولات بڑھانے  کیلئے ایک اور پلان تیار

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)لاہور میں واسا نے محصولات بڑھانے کیلئے ایک اور جامع پلان تیار کرلیا ہے۔ واسا نے ایل ڈی اے سے مختلف فیسوں میں اپنا ایجنسی شیئر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واسا نے اس مقصد کے لیے ایک ورکنگ پیپر تیار کر کے گورننگ باڈی میں پیش کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے ۔واسا حکام چاہتے ہیں کہ ایل ڈی اے سکیموں سے کمرشل فیس، واٹر سپلائی اور سیوریج چارجز میں سے ایک حصہ واسا کو دیا جائے ۔انتظامیہ کی طرف سے ایل ڈی اے سکیموں میں ایکوافائر چارجز وصول کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں