اگلے وزیر اعظم بلاول بھٹو ہونگے، گورنر پنجاب

اگلے وزیر اعظم بلاول بھٹو  ہونگے، گورنر پنجاب

کالاشاہ کاکو(نمائندہ دنیا)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے اگلی قومی اسمبلی کے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے شہادتیں قربانیاں مصیبتیں جھیل کر صبر کا دامن پکڑ کرمفاہمت کے بادشاہ صدر آصف زرادری کی قیادت میں پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا جمہوریت کو بچایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی کے سینئر اراکین سید تنویر حسین شاہ ایڈووکیٹ، پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر اور چیئرمین سید قاسم علی شاہ، حاجی کبیر اشرف اور سید سجاد الحسن شیرازی سے خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں