انٹیگریٹڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم کی منظواری
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے پنجاب کا اہم اجلاس۔۔
۔اجلاس میں انٹیگریٹڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں دریائی کٹاؤ کی سکیموں کیلئے یارڈ سٹک اور پی ڈی ایم اے پنجاب کیلئے مستقل ہیڈ آفس کا جائزہ لیا گیا،ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی زیر صدارت کمیٹی روم میں پی ڈی ایم اے کا اہم اجلاس ہوا۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے پی ڈی ایم اے کی جاری سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں دریائی کٹاؤ کی سکیموں کیلئے یارڈ سٹک اور پی ڈی ایم اے پنجاب کیلئے مستقل ہیڈ آفس کا جائزہ لیا گیا۔