لبرٹی چوک :سٹی ٹریفک پولیس کی آزادی سائیکل ریلی

لبرٹی چوک :سٹی ٹریفک پولیس کی آزادی سائیکل ریلی

لاہور(کرائم رپورٹر)یوم آزادی پاکستان کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس لاھور کی آزادی ریلی اور آبشار سنٹر میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 جشن آزادی کے دن کا آغاز سی ٹی او لاہور کی قیادت میں آزادی سائیکل ریلی سے ہوا جو لبرٹی چوک سے شروع ہوئی ،ریلی میں ٹریفک پولیس کے افسران اور سی ایم ایل سائیکلنگ کلب کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،ریلی کا بنیادی مقصد اپنے سینوں پر قومی پرچم سجا کر دنیا کو یہ بتانا ہے کہ ہم ایک ہیں۔ سی ٹی او نے آبشار سنٹر میں ٹریفک پولیس افسران کے ساتھ پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی ۔سی ٹی اونے ٹریفک وارڈنز اور سول سوسائٹی کے ارکان کے ہمراہ یوم آزادی کا کیک کاٹا اور مبارکباد دی ،سی ٹی او کاکہناتھاکہ اقبال ؒکے خواب اور قائدؒ کے اس چمن کی ترقی کیلئے ہمیں سب کو مل کر دن رات کام کرنا ہوگا،آج کا دن ہمیں ان بہادروں کی یاد دلاتا ہے جو وطن کی عظمت کی خاطر قربان ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں