ناظم اعلیٰ جمعیت کا پی ایم ڈی سی کی تعلیم دشمن پالیسیوں پرتشویش
لاہور(خبر نگار )اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ حسن بلال ہاشمی سے میڈیکل کالجز کے طلبہ پر مشتمل ایک وفد نے مرکزِ جمعیت اچھرہ لاہور میں ملاقات کی۔
اس موقع پر پی ایم ڈی سی کی حالیہ پالیسیوں اور میڈیکل تعلیم سے متعلق بڑھتی ہوئی مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ناظم اعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راتوں رات غیر منصفانہ پالیسیوں کا نفاذ میڈیکل طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔