امیربالاج قتل :ملزم گوگی بٹ جے آئی ٹی کے سامنے پیش
لاہور(مدثر حسین سے)امیر بالاج قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بالاج قتل کیس میں نامزد ملزم گوگی بٹ عرف خواجہ عقیل جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ایس پی صدر انویسٹی گیشن معظم علی کی سر براہی میں بنائی گئی۔گوگی بٹ نے جے آئی ٹی کے سامنے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ امیر بالاج قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ جے آئی ٹی ایس پی صدر معظم علی کی سربراہی میں بنائی گئی تھی۔دیگر ممبران میں ڈی ایس پی چوہنگ ،ڈی ایس پی رائے ونڈ اور تین تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن شامل ہیں۔