400سکولوں کو 10 کروڑ کے فنڈز منتقل
لاہور(خبر نگار)سکولوں میں بنیادی سہولیات کے فقدان کو دور کرنے کیلئے فنڈز جاری کردیے گئے۔ 400 سے زائد سکولوں کو 10کروڑ روپے کے فنڈز منتقل کردیئے گئے۔
تمام سکولوں کو پچیس پچیس لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں،مذکورہ فنڈز ایڈیشنل کلاس رومز اور فرنیچر کی خریداری پر خرچ ہوسکیں گے ،سیلاب سے متاثرہ سکولوں کو بھی فنڈز فراہم کیے گئے ہیں،فنڈز چاردیواری اور رنگ وروغن پر بھی خرچ ہوسکیں گے۔