فیملی فزیشنز علاج معالجے کی فراہمی میں ہمارا ہراول دستہ : عمران نذیر

فیملی فزیشنز علاج معالجے کی فراہمی  میں ہمارا ہراول دستہ : عمران نذیر

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) صوبائی وزرا خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق نے 35 ویں سالانہ فیملی میڈیسن انٹر نیشنل کانفرنس میں شرکت کی۔

ڈاکٹر امجد ثاقب، ڈی آئی جی محبوب للہ، ڈاکٹر طارق محمود میاں، ڈاکٹر سعید احمد، ڈاکٹر طاہر چودھری، ڈاکٹر سجاد ملک، ڈاکٹر ناہید ندیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیملی فزیشنز علاج معالجے کی فراہمی میں ہمارا ہراول دستہ ہیں ۔ڈینگی کے خلاف جہاد میں فیملی فیزیشنز کی خدمات سے انکار ممکن نہیں - فیملی فزیشن کو مستحکم کر کے اتائیت کے خلاف کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کوالٹی ہیلتھ کئیر کی فراہمی میں ہمارے پارٹنر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں