سکولوں میں بجلی کی کھپت کے حوالے سے ڈیٹا طلب

سکولوں میں بجلی کی کھپت کے حوالے سے ڈیٹا طلب

لاہور(خبر نگار)صوبے کے تمام ہائی اور ہائر سیکنڈری سکول کو سولر پر منتقل کیا جائے گا ۔سکولوں میں بجلی کی کھپت کے حوالے سے ڈیٹا طلب کرلیا گیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایک سال میں بجلی کی کھپت پوچھی لی ۔صوبے بھر میں اس وقت 8 ہزار کے قریب ہائی اور ہائر سیکنڈری سکول ہیں۔اس سے قبل دو ہزار سکولوں کو سولر پر منتقل کیا گیا تھا۔سولر پینل محکمہ انرجی پنجاب لگائے گا ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سکولوں کو سولر پر منتقل کرنے سے سالانہ کروڑوں کی بچت ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں