قتل کے ملزم کی سزائے موت کالعدم قرار
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے قتل کے ملزم کی سزائے موت کالعدم قرار دے دی،عدالت نے ملزم نادر کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج ہوا پھر بعد میں نامزد کیسے ہوا؟