2025 کی آخری انسداد پولیو مہم 15 دسمبر سے شروع ہوگی
لاہور(این این آئی)سال 2025 کی آخری قومی پولیو مہم 15 دسمبر سے شروع ہوگی۔
وزارت صحت کے مطابق قومی پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر تک جاری رہے گی اور اس دوران چار لاکھ سے زائد پولیو ورکرز مہم میں خدمات انجام دینگے۔ مہم کے دوران ساڑھے چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ؤکے قطرے پلائے جائینگے۔