بنگلادیشی طلباوطالبات کے وفد کی ویٹرنری یونیورسٹی کادورہ
ویٹر نری یونیو رسٹی کے دروا زے آپ کیلئے کھلے :وی سی کاتقریب سے خطاب
لاہور(خبر نگار)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلاہو ر کے سٹی کیمپس میں گزشتہ روز ویٹر نری اینڈ اینیمل سائنسز یونیورسٹی بنگلا دیش سے آئے ڈاکٹر آف ویٹر نری میڈیسن کے انیس طلبا وطالبات کی پینتا لیس روز سے جاری ایکسٹر نشپ پروگرام کی اختتا می تقریب کا انعقاد ہوا۔ اسی اثنا میں دونوں اداروں کے درمیان تعلیمی، تحقیقی و پیشہ ورانہ تعاون کو فرو غ دینے ، علمی اور عملی صلا حیتو ں کواجا گرکرنے ، ثقا فتی تبا دلے ، عملی تر بیت اور بین الاقوا می روا بط کو استوار کرنے کے لیے مفا ہمتی یادداشت کا معا ہدہ بھی طے پا یا ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ ویٹر نری یونیو رسٹی کے دروا زے چٹا گانگ ویٹر نری یونیورسٹی کے طلبہ و فیکلٹی ممبران کی پیشہ وارانہ عملی صلا حیتو ں کو اُ جا گر کرنے کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں ۔پروفیسر ڈاکٹر لطف الرحمن نے کہا کہ ہم مستقبل قریب میں ویٹر نری یونیورسٹی کے ساتھ مزید تعلقات استوار کرنے کے لیئے مزید ایکسٹرنشپ پروگرامز، تحقیق کاروں کے تبا دلے اور تحقیقی پرا جیکٹس پر ملکر کام بھی کریں گے ،نیز دونوں اداروں کے ماہرین ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تجر بات شیئر کر یں گے ۔