حادثات کی شرح 12 روز میں 47 فیصد کم :سی ٹی او
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں حادثات کی شرح 12 روز کے دوران 47فیصد کم ہوگئی، جس سے ٹریفک ڈسپلن میں نمایاں بہتری بھی ریکارڈ کی گئی۔
چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق گزشتہ 12روز سے لاہور ٹریفک پولیس نے قوانین پر عمل درآمد کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنا رکھی ہے ، جس کا مقصد شہریوں میں ٹریفک شعور بیدار کرنا اور حادثات کی روک تھام ہے ۔ڈاکٹر اطہر وحید نے بتایا کہ حادثات میں کمی کی بنیادی وجہ ٹریفک ڈسپلن کا بہتر ہونا ہے ۔