اپنی چھت ، اپناگھر:عالمی میڈیا کے نمائندوں کی قرضہ لینے والوں سے ملاقات

اپنی چھت ، اپناگھر:عالمی  میڈیا کے نمائندوں کی  قرضہ لینے والوں سے ملاقات

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )عالمی میڈیا کے نمائندگان کی اپنی چھت ،اپنا گھر سے قرض لے کر گھر بنانے والوں کے مالکان سے ملاقات کرائی گئی۔

وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل اور ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان ہمراہ تھے ۔لاہور واہگہ ٹاؤن اور باٹا پور سے ملحقہ علاقوں میں تعمیر شدہ اور زیر تعمیر گھروں کا جائزہ لیا اور تاثرات جانے ،30سے 45 دن میں مجھے قرض ملا، ڈرائیور کی بیوی شازیہ اختر نے 3 ماہ میں گھر مکمل کیا،محمد شہزاد نامی شہری درزی کا کام کرتا ہے ، 40 دنوں میں بنا سفارش منظوری ملی،محمد اعجاز ریٹائرڈ پولیس ملازم،صبا کنول ،ایونٹ منیجر شفقت منیر جیسے افراد کی باتیں بھی سنیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں