نجی سکولوں کی رجسٹریشن مدت 5سال کرنے کا فیصلہ
توسیع ملنے پرسکولز کو بورڈز سے الحاق میں آسانی ہوگی،سمری پر کام شروع
لاہور(خبر نگار)نجی سکولوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے اہم پیشرفت،رجسٹریشن مدت 5سال تک کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔مدت میں 4سال اضافے کے بعد رجسٹریشن 5سال کیلئے جاری کی جائیگی ۔ رجسٹریشن میں توسیع ملنے پر سکولوں کو بورڈز سے الحاق میں آسانی ہوگی۔رجسٹریشن کمیٹی میں تمام اضلاع سے پرائیویٹ سکول کے نمائندے کو شامل کیا جائیگا۔رجسٹریشن مدت میں توسیع کیلئے محکمہ سکول نے سمری پر کام شروع کردیا ۔وزیر اعلیٰ سے منظوری کے بعد نجی سکولز کو5سال کیلئے رجسٹریشن جاری کی جائیگی۔