کراچی سے لاہور گٹکا کی ترسیل ناکام، 4 ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) چوکی سگیاں پولیس نے کراچی شہر سے لاہور میں آنے والی گٹکا کی ترسیل ناکام بنا دی اور 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی سٹی کی سربراہی میں گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران نعمان عرف نومی، اعظم، ندیم اور محمد حسن کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 100 ڈرم میں پیک 2000 کلو لیکوئڈ گٹکا برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم سگیاں ایریا میں لیکوئڈ قوام گٹکا ان لوڈ کر رہے تھے۔