مانگا منڈی میں سلاٹر ہاؤس نہ بنانے کی درخواست ڈی سی کو فیصلے کاحکم

مانگا منڈی میں سلاٹر ہاؤس  نہ بنانے کی درخواست  ڈی سی کو فیصلے کاحکم

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں مانگا منڈی شہر میں سلاٹر ہاؤس نہ بنانے پر پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی کے حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت۔۔۔

جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست گزار کو سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ،سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ڈی سی نے درخواست گزار کو 29 دسمبر کو طلب کیا ہے ،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالت نے غیر قانونی سلاٹرنگ روکنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں