پنجاب یونیورسٹی :متعدد وارڈنز ، سپرنٹنڈنٹس ہٹا کر نئی تعیناتیاں
لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی ہال کونسل میں متعدد تبدیلیاں کردی گئیں ۔متعدد وارڈنز اور سپرنٹنڈنٹ کو ہٹا کر نئی تعیناتیاں کر دی گئیں۔۔۔
نئے آرڈرز میں ہاسٹلز میں نظم و ضبط کو بڑھانے کیلئے سپرنٹنڈنٹ اور وارڈنز کے اختیارات میں بھی اضافہ کر دیا گیا،پروفیسر شعبہ ذووالوجی ڈاکٹر بلال چٹھہ سپرنٹنڈنٹ بوائز ہاسٹل نمبر 19 تعینات ۔اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ڈیٹا سائنس عمران جاوید سپرنٹنڈنٹ بوائز ہاسٹل نمبر 3 تعینات۔لیکچرار شعبہ فلاسفی فرزین اکرم سپرنٹنڈنٹ گرلز ہاسٹل نمبر 2 تعینات۔اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ذووالوجی ڈاکٹر بشری نثار سپرنٹنڈنٹ گرلز ہاسٹل نمبر 12 تعینات ،پروفیسر کالج آف فارمیسی ڈاکٹر ناصر عباس وارڈن بوائز ہاسٹل نمبر 4تعینات۔ڈاکٹر ناصر عباس کو وارڈن حضرت خالد بن ولید ہاسٹل کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا،ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ صحافت ڈاکٹر شبیر سرور وارڈن بوائز ہاسٹل نمبر 19 تعینات اور اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ٹیکنالوجی ایجوکیشن ڈاکٹر طارق حسین وارڈن ہاسٹل نمبر 3 تعینات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔