ایل ڈی اے : آئندہ سال 2 ارب کی آمدن حاصل کرینکا پلان
نئی سڑکوں پر کمرشلائزیشن کی اجازت دینے کی منظوری لی جائے گی
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سال 2026 میں اپنی آمدن میں نمایاں اضافے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے نے آئندہ سال کے دوران دو ارب روپے کی آمدن حاصل کرنے کا پلان بنایا ہے ، جس کا محور شہر کی اہم سڑکوں کی کمرشلائزیشن ہے ۔سال 2026 کی پہلی اتھارٹی میٹنگ میں نئی سڑکوں پر کمرشلائزیشن کی اجازت دینے کی منظوری لی جائے گی۔ ابتدائی مرحلے میں شہر کی چھ بڑی سڑکوں کو کمرشل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جن سے مجموعی طور پر سات ارب روپے کی آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کو ہدف دیا گیا ہے کہ وہ جون 2026 تک دو ارب روپے کی ریکوری مکمل کرے ، جبکہ جون 2028 تک انہی چھ سڑکوں سے سات ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔