قائمہ کمیٹی برائے قانون سازی کا اجلاس، تمام ایجنڈے متفقہ طور پر منظور

قائمہ کمیٹی برائے قانون سازی کا اجلاس، تمام ایجنڈے متفقہ طور پر منظور

لاہور(خبر نگار)وزیرِ خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کی زیرِ صدارت کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون سازی امور و نجکاری کا 30 واں اجلاس کمیٹی روم، ایس اینڈ جی اے ڈی، لاہور میں منعقد ہوا۔

 اجلاس میں متعلقہ صوبائی وزرا اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ایجنڈے میں شامل تمام نکات پر تفصیلی غور کے بعد تمام ایجنڈے متفقہ طور پر منظور کر لیے گئے ۔ منظور شدہ ایجنڈے میں صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 1965میں ترمیم، کم عمر ڈرائیونگ پرمٹ کے اجرا، پنجاب گورنمنٹ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2025 میں ترامیم، صوبائی اسمبلی کے پارلیمانی سال 2026-27 کے سیشنز کے سالانہ کیلنڈر کی منظوری۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں