محکمہ آبپاشی پنجاب کا سالانہ بھل صفائی مہم کا آغاز

محکمہ آبپاشی پنجاب کا  سالانہ بھل صفائی مہم کا آغاز

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) محکمہ آبپاشی پنجاب نے سالانہ بھل صفائی مہم کا آغاز کردیا۔

پنجاب بھر کی نہروں کو مرحلہ وار بھل صفائی کے لیے بند کیا جارہا ہے ، پہلے مرحلے میں منگلا کمانڈ نہروں کو بند کردیا گیا،محکمہ آبپاشی پنجاب نے نہروں کی سالانہ بھل صفائی مہم کا آغاز کردیا، پہلے مرحلے میں منگلا کمانڈ نہروں کی بندش 27 دسمبر سے 13 جنوری تک رہے گی، لاہورمیں سینٹرل باری دوآب کینال کو 27 دسمبر سے 13 جنوری تک بند رکھا جائے گا ، آبپاشی حکام کا کہنا ہے کہ لاہور نہر کے مکمل خشک ہونے کے بعد بھل صفائی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں