مختلف مقامات سے 2افراد اغوا، مقدمات درج
قصور (نمائندہ دنیا) دو مختلف مقامات سے دو افراد کو اغوا کر لیا گیا ،محلہ رسول نگر کے رہائشی سعید اختر ولد برکت علی نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں مقدمہ درج کروایا کہ نامعلوم ملزمان نے ان کے 25 سالہ بھائی اختر کو اغواءکر کے لے گئے ہیں۔
اسی طرح کوٹ حاکم علی کے رہائشی شہزاد ولد عبدالرشید نے پولیس تھانہ راجہ جنگ کو بتایا کہ ان کے 33 سالہ بھائی محمد اشفاق، جس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے ، گھر سے کوٹ حاکم علی میں حاجی مختیار کے ڈیری فارم جانے کے لیے نکلا لیکن تاحال واپس نہیں آیا۔ اہلِ خانہ کا شبہ ہے کہ کسی نامعلوم ملزم نے اسے اغوا کر لیا ہے ۔