قصور: کار حادثہ میں ایک جاں بحق،نوجوان زخمی
قصور (نمائندہ دنیا) چونیاں برادرز شوگر ملز کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک شدید کار حادثہ پیش آیا۔
جس میں کار قلابازی کھاتی ہوئی کھیتوں میں جا گھسی۔حادثے کے نتیجے میں تین نوجوان شدید زخمی ہوگئے جبکہ ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہوا۔ ریسکیو سٹاف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا۔