گندم کی مانیٹرنگ کیلئے میپنگ سسٹم لاگو :سلمیٰ بٹ

گندم کی مانیٹرنگ کیلئے  میپنگ سسٹم لاگو :سلمیٰ بٹ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ کہتی ہیں کہ گندم کی پالیسی 2026 کسان کی سہولت کے لیے بنائی گئی ہے۔

اس کے تحت کسان سے گندم پرائیویٹ سیکٹر خریدے گا اور حکومت اس کی مکمل مانیٹرنگ کرے گی ،فی من گندم کے لیے تین ہزار پانچ سو روپے قیمت مقرر کردی گئی۔ پرائیویٹ سیکٹر پروکیورمنٹ کے ذریعے کسانوں کو بروقت ادائیگی ہوگی۔ گندم کی مانیٹرنگ کے لیے میپنگ سسٹم بھی لاگو کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں