پشاور زلمی کی شراکت داری پی ایس ایل الیون کیلئے ہائیر بطور ٹائٹل برقرار
لاہو ر(سٹاف رپورٹر )پشاور زلمی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے ہائیر کو بطور ٹائٹل پارٹنر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔
اس شراکت داری کے تحت دونوں برانڈز مسلسل نویں سال ایک ساتھ ہوں گے ۔ دستخطی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں پشاور زلمی کے چیف آپریٹنگ آفیسر عباس لائق اور ہائیر کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ہمایوں بشیر نے شرکت کی۔یہ شراکت داری دو ممتاز اور عالمی سطح پر پہچانے جانے والے برانڈز کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاس ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران یہ تعاون محض کرکٹ تک محدود نہیں رہا ۔