جنرل ہسپتال:سال میں 23لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج
لاہور(سٹاف رپورٹر) جنرل ہسپتال میں گزشتہ سال ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور شعبہ جات میں 23 لاکھ 24ہزارمریضوں کو بغیر پرچی فیس طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
یہ بات پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے ہسپتال کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے بتائی۔ انہوں نے بتایا 2024 کے مقابلے میں مریضوں کی تعداد میں 3لاکھ 65ہزار کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے دیگر ہسپتالوں سے ریفر ہو کر آنیوالے مریضوں کے شفاف ریکارڈ تیاری پر ڈاکٹر انعم بتول کی کارکردگی کو سراہا ۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر فریادبھی موجود تھے ۔