جمخانہ الیکشن: 6سابق چیئرمینز کا سلمان و مصباح پینل کی حمایت کا اعلان
لاہور(اپنے نامہ نگار سے )لاہور جمخانہ الیکشن 2026کی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آگئی، 6 سابق چیئرمینز نے کھلے خط میں سلمان صدیق اور میاں مصباح الرحمن کی قیادت کو شاندار قرار دیتے ہوئے سلمان و مصباح پینل کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔
جمخانہ کے سابق چیئرمین خواجہ احمد طارق رحیم، نصیر احمد، میاں نثار ، پرویز مسعود، فریدالدین اور حفیظ اللہ نے کھلے خط میں مالی سال 2025 میں لاہور جمخانہ کو 100 ملین سے زائد آپریشنل منافع ملنے ، برسوں کے خسارے سے نکل کر 160 ملین روپے سرپلس میں داخل ہونے پرسلمان صدیق کو مبارکباد دی اورفنانشل ڈسپلن ، کلب لیز معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے پر موجودہ ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔