بسنت پرمیٹروٹرین چلانے یا بند رکھنے کا فیصلہ نہ ہوسکا
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )سکیورٹی خدشات پر بسنت کے 3دن میٹروٹرین چلانے یا بند رکھنے کا فیصلہ نہ ہوسکا ۔
حکومت نے بسنت پرعوام کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم میٹرو ٹرین بارے تاحال اعلان نہ ہو سکا۔اس بارے حکومت اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں مشاورت جاری ہے ۔ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کاکہناہے کہ بسنت پرپتنگوں کی ڈور الیکٹرک لائن سے ٹکرانے پرشارٹ سرکٹ، سسٹم فیل ، ٹرین سروس معطل ہونے یا حادثے کاخدشہ ہے جس پرمیٹرو ٹرین بارے حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ اور کابینہ کی منظوری سے مشروط رکھا گیا ہے ۔دوسری جانب حکومت نے بسنت کے تینوں دن سرکاری چھٹی کے باوجود لاہور میں ترقیاتی کام جاری رکھنے کا فیصلہ ہے۔