پنجاب میں بلدیاتی الیکشن پر ورکنگ سست روی کا شکار

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن پر  ورکنگ سست روی کا شکار

لاہور(عمران اکبر )پنجاب میں بلدیاتی الیکشن پر ورکنگ سست روی کا شکار ،ڈیمارکشن اور الیکشن رولز تیار نہ سکے ،حلقہ بندیاں بھی نہ ہو سکیں۔

 الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات پنجاب کو 22جنوری کو طلب کر رکھا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے کم از کم ایک ماہ کا وقت مانگنے کا جواب تیار کر لیا۔  ڈی سیز نے حکومت سے اربن رولرز کی حد بندی کیلئے 15روز کا وقت مانگ لیا ۔الیکشن کمیشن نے رولز پر اعتراض لگائے جنہیں دور کیا جا رہا ہے ۔فارم45اور 47پر لگے اعتراض کودور کیا گیا،مئیر ،ڈپٹی مئیرز، مخصوص نشستوں کے انتخابی طریقہ کار کو واضح کر دیا گیا ۔ الیکشن رولز مکمل ہونے کے بعد حلقہ بندی ہو سکے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں