محفوظ بسنت،پولیس کا 27نکاتی سکیورٹی پلان ہائیکورٹ میں جمع

 محفوظ بسنت،پولیس کا 27نکاتی  سکیورٹی پلان ہائیکورٹ میں جمع

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور میں محفوظ بسنت کیلئے پولیس نے 27نکاتی سکیورٹی پلان لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا ۔

بسنت کی اجازت کیخلاف جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سی سی پی او نے سکیورٹی پلانعدالت کو جمع کرادیاکہ 10سال کے تجزیہ کی بنیاد پرہاٹ سپاٹ ایریاز کو 3 زونز ریڈ ،ییلو اور گرین میں تقسیم کیا جائیگا۔ بسنت کے دنوں میں ریڈ زونز میں بغیر انٹینا موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں ہوگی،موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی ہوگا ،چھتوںپر فورس تعینات، کیمیکل و دھاتی ڈور کیخلاف سخت کریک ڈاؤن ہوگا، پتنگ بازی والے علاقوں کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں