ایجوکیشن اتھارٹیز طلبہ کے ہیلتھ پروفائل تاحال تیار نہ کرسکیں

 ایجوکیشن اتھارٹیز طلبہ کے ہیلتھ  پروفائل تاحال تیار نہ کرسکیں

لاہور(خبر نگار)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور سمیت صوبے کی دیگر ایجوکیشن اتھارٹیز کی نااہلی سے سرکاری و نجی سکولوں میں زیرِ تعلیم میٹرک و انٹرکے طلبہ کے ہیلتھ پروفائل تاحال تیار نہ ہو سکے ۔

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے سخت نوٹس لیکر تمام اضلاع کو مراسلہ جاری کر دیا ،سرکاری و نجی سکولوں میں میٹرک و انٹرمیڈیٹ میں زیرِ تعلیم طلبہ کے ہیلتھ پروفائل بارے دو روز میں تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ مقررہ ڈیڈ لائن میں مطلوبہ ڈیٹا فراہم نہ کرنے پر اتھارٹی سربراہان کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں