میرٹ پر تفتیش نہ کرنے پر سرزنش شوکاز نوٹسز جاری کرنیکی ہدایت
لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں فرسٹ تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر صدارت ہوا۔تمام ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔ 44مقدمات زیرِ بحث آئے ۔
افسروں نے فریقین کو سنا اور تفتیش تبدیلی کے احکامات جاری کیے ۔ ۔ایس ایس پی نے اختیارات سے تجاوز اور میرٹ پر تفتیش نہ کرنے پرمتعدد پولیس افسروں کی سرزنش کی، وارننگ اور شوکاز نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت دی اورکہا شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔