بڑے جرمانے سے ڈرا کر ہزار دو ہزار لیکرچھوڑاجانے لگا

 بڑے جرمانے سے ڈرا کر ہزار دو ہزار لیکرچھوڑاجانے لگا

ٹریفک عملہ چالان کی بجائے اپنی جیبیں بھررہا،کالی بھیڑوں کی بیخ کنی کامطالبہ

لاہور (نامہ نگار خصوصی)ٹریفک سسٹم میں بہتری کیلئے جرمانے بڑھانے کا فائدہ حکومت کو ہونے کی بجائے ٹریفک اہلکاروں کی چاندی ہو گئی۔مال روڈسمیت شہرکی اہم شاہراہوں پر قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کی بجائے شہریوں کو 3 ہزار،5ہزار کے جرمانے سے ڈرا کر ہزار دو ہزار لیکر چھوڑاجانے لگا۔وارڈنز خلاف ورزی پرروکتے ہیں تو سویلین کپڑوں والے آ کر مک مکا کا درس دیتے ہوئے ہزار دو ہزار میں جان چھڑوا دیتے ہیں ۔ ایسی شکایات لاہور ایئر پورٹ سے بھی آ رہی ہیں جہاں مسافروں کو اتارنے والی گاڑیاں کھڑی ہونے پر ٹریفک عملہ اٹھا کر انہیں سڑک کی دوسری جانب کھڑی کر دیتا ہے اور 3 ہزار جرمانہ یا ایک ہزار میں خلاصی کے نام پر جیبیں بھر رہا ہے ۔ متاثرین نے حکام سے مذکورہ رحجان پر قابو پانے اورمحکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کی بیخ کنی کامطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں